مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرزاختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات کی مدت 10اپریل 2018ء تک ہوگی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت اختیارات دیے جاتے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3ماہ کی توسیع کردی ہے۔
News ID 1878553
آپ کا تبصرہ